ملتان: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم ہو جانا چاہئے، 12 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کا شدید بحران ہے، بجلی کا بل بھرنے کے لئے عوام اپنے زیور بیچ رہے ہیں، حکمران عوام پر ترس کھانے کے لئے تیار نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے الگ سیکرٹریٹ کی بات ہوئی، مگر جنوبی پنجاب کو حق نہیں دیا گیا، زراعت کا شعبہ بدترین حالات کا شکار ہے، دبئی لیکس کی فائل دبا دی گئی ہے، کوئی ان سے منی ٹریل لینے کی بات نہیں کرتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو حساب چاہئے، موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں تاکہ یہاں حقیقی حکومت بنے، حالات خراب ہیں، حکمران بھاگ نہیں سکیں گے، ہر چیز پر ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جاگیردار اور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے، اشرافیہ کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مراعات میں اضافہ ہو گیا ہے، اشرافیہ کی مراعات کو کم ہونا چاہئے، ایکسپورٹ پر ٹیکس لگا دیا، صنعتیں کیا کریں گی، انڈسٹری کا بیڑا غرق ہو گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا ہماری ذات کیلئے نہیں ہے، جماعت اسلامی چاہتی ہے غریب عوام کو ریلیف ملے، کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے میں عوام شامل نہیں، بجلی کا شدید بحران اور لوڈ شیڈنگ سے لوگ بلبلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے ہم آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی