الیکشن ٹریبونل اسلام آباد نے جواب جمع نہ کروانے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور راجا خرم نواز پر 20، 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے انہیں آئندہ سماعت سے قبل بیان حلفی دوبارہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شعیب شاہین کو الیکشن ٹریبونل کے لیے طریقہ کار پڑھنے کی ہدایت کی۔
وکیل شعیب شاہین کی جانب سے مقف اپنایا گیا کہ الیکشن ٹریبیونل نے 6 ماہ میں الیکشن اپیلوں پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے، ٹربیونل نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنی ہے، 7 دن سے زیادہ کی تاریخ نہیں دینی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ ٹریبونل کے پاس شو کاز نوٹس جاری کر کے رکنیت معطل کرنے کا بھی اختیار ہے، اگر التوا ہوگا تو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، ٹرائل بھی روزانہ کی بنیاد پر ہوگا، یہ بنیادی اصول ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیان حلفی طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت سے پہلے بیان حلفی جمع کرائیں، پہلے بیان حلفی آئیں گے پھر ہم آگے دیکھیں گے۔
الیکشن ٹریبونل نے ریمارکس دیے کہ تینوں درخواستوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی تاہم ہر حلقے کی الگ الگ سماعتیں ہوں گی۔
ٹریبونل نے راجہ خرم نواز کو فارم 45 اور 47 سمیت مکمل جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے بروقت جواب جمع نہ ہونے پر ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، ٹریبونل نے جرمانے کی رقم تین روز میں جمع کروانے کا حکم دیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے وکیل سردار تیمور نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا، الیکشن ٹریبیونل نے ریمارکس دیے کہ آپ جب تک وکالت نامہ جمع نہیں کرواتے تب تک آپ دلائل نہیں دے سکتے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مقف اپنایا کہ وکیل کی خدمات حاصل کرنی ہیں، بہت زیادہ ریکارڈ ہے، اس لیے جواب جمع کروانے کے لیے وقت دیا جائے۔
الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پر بھی جواب جمع نہ کروانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے پرسوں تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل نے این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے درخواست پر سماعت 9 جولائی، این اے 47 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے درخواست پر سماعت 10 جولائی جب کہ این اے 46 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے درخواست پر سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔
پیر, مارچ 17
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔