باجوڑ: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت اور اس کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
باجوڑ اسپورٹس کمپلکس میں اپریشن نامنظور اور ہم امن چاہتے ہیں کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ پاکستان اور خصوصا پختون بیلٹ مزید آپریشنز کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں اور عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے کیونکہ ملٹری آپریشن فوج اور عوام کے درمیان نفرتیں پھیلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن عوام اور فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرتے ہیں اور اس سے فائدے کے بجائے ہمیشہ نقصان ہوتا ہے، خارجہ پالیسی کو امریکی آقاں کے کہنے پر نہ چلایا جائے بلکہ آزاد خارجہ پالیسی اختیار کی جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کا ہیں، جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہوسکتیں، طالبان سے مذاکرات کیے جائیں۔ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ مذکرات کرنا چاہیے کیونکہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں افغانستان پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بھی اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی اپنے گیارہ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھے، ہمیں تعلیم صحت کی سہولیات اور روزگار چاہیے، عوام جینا چاہتے ہیں عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔
جلسہ عام سے جماعت اسلامی کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا اور آپریشن کی مخالفت کی۔ جلسہ عام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ہم امن چاہتے ہیں کے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔
پیر, فروری 17
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق