جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم اس لیے زیر عتاب ہیں کہ پارلیمان اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں، اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی مخالفت پر بھی سزا پا رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، سیاستدان، سیاست کریں اور ہر ادارہ اپنا کام کرے تو مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کے دائرہ کار کے اندر رہ کر سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں، بندوق کے زور پر اقتدار کا حصول انتہائی خطرناک ہے، ہماری ترجیحات ہی غلط ہیں ان کی سمت درست کرنا ہو گی۔
مولانا فضل الرحمن نے ہم نے آج تک یہ تعین نہیں کیا کہ اقتدار ،نظریہ اور علیحدگی کی جنگ کون لڑ رہا ہے، ہم پارلیمان میں انتخابی اور جمہوری رویوں کے ذریعے جدو جہد کر رہے ہیں، ہم اس لیے زیر عتاب ہیں کہ ہم پارلیمان اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی(ف) نے کہا کہ ہم ریاست کے کھڑے ہیں، ہم نے پارلیمنٹ کے اندر حلف اٹھایا ہے، جس آئین کا ہم نے حلف اٹھایا ہے اس کا تقاضا ہے کہ اپنے مطالبات کے لیے بندوق اٹھانا ٹھیک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے، ہم اس کے بھی مخالف ہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) کا بنیادی ہدف فرقہ واریت کی نفی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں نرمی اور مثبت رویے پیدا کرنا ہمارے بس میں ہے، اس وقت ملک کو فرقہ واریت کا نہیں، عسکریت پسندی کا چیلنج درپیش ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر کوئی بندوق لے کر اٹھتا ہے تو اس کے خلاف تو اسٹیٹ کو اٹھنا چاہیے، ملک میں امن ہمارے لیے زیادہ ضروری ہے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔