اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فصل الرحمان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں۔
سربراہ جییوآئی مولانا فضل الرحمان سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔
مولانا فصل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پیشرفت کی طرف مفید اور تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کا ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک نظرثانی اپیل کا تعلق ہے تو جمعیت علمائے اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، تاہم جے یو آئی کے وہ بعض افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں انہیں انفرادی طور پراپیل کے حق کا استعمال کرنے سے نہیں روک سکیں گے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی