جمعہ, نومبر 22

پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
برطانوی شہر برمنگھم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔
گزشتہ روز پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
نارتھمپٹن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 198 رنز اسکور کیے، کپتان یونس خان 65 اور کامران اکمل 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
عامر یامین کے 40 اور سہیل تنویر کے 33 رنز نے بھی ٹیم کے بڑے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ویسٹ انڈیز کے فیڈرل ایڈورڈز نے 3، سلیمان بین نے 2 جبکہ جیروم ٹیلر اور ڈیوائن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 178 رنز پر آٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ایشلے نرس تھے جنہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ رایاد ایمرت 29 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے 4، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آٹ کر کے ٹیم کو جیت دلوائی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا لیجنڈز کو 86 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔
نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا لیجنڈز نے مقررہ 20 اورز میں 6 وکٹوں پر 254 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنایا، روبن اتھاپا 65 رنز بناکر نمایاں رہے, پیٹر سڈل نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
جواب میں آسٹریلیا لیجنڈز مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر ایک سو اڑسٹھ رنز ہی بنا سکی، ٹم پین 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کے دھوول کلکرنی اور پون نیگی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version