جمعرات, نومبر 21

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق وزارت داخلہ نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ چیف کمشنر نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے، رینجرز اور ایف سی وفاقی پولیس کی امن و امان کے معاملے پر معاونت کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version