میٹا کی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے صارفین کو جوڑے رکھے ہوئے ہے۔واٹس ایپ اپنے بڑھتے ہوئے صارفین کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ زبان کے فرق کو کم کرنے کیلئے ان ایپ ٹرانسلیشن فیچر پر کام کررہا ہے، نئی تبدیلی کے ذریعے واٹس ایپ گوگل لائیو ٹرانسلیٹ فیچر کو واٹس ایپ میں ضم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
اس فیچر سے واٹس ایپ صارفین کسی دوسری ایپ کا استعمال کیے بغیر ہی اب غیر ملکیوں کے بھیجے گئے میسجز کو بآسانی پڑھ سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نیا فیچر آن ڈیوائس پراسیسنگ کے ذریعے اور گوگل کی لائیو ٹرانسلیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کام کرے گا، اس فیچر کے ذریعے صارف کا ڈیٹا کلاڈ سرور پر بھیجنے کے بجائے ایپ میں ہی اسٹور ہوجائے گا جس کے بعد صارفین اپنے پیغامات کا ترجمہ کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔
نئے فیچر تک رسائی کے لیے صارفین کو لینگویج پیکج ڈان لوڈ کرنا پڑ سکتا ہے تاہم فیچر ابتدائی طور پر انگریزی اور ہندی زبان تک محدود ہوسکتا ہے لیکن واٹس ایپ انتظامیہ مستقبل میں فیچر میں مزید زبانوں کو بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ نیا فیچر واٹس واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.24.15.8. پر دستیاب ہوگا، صارفین ایک مرتبہ مطلوبہ زبان ڈان لوڈ کرنے کے بعد آف لائن ہوتے ہوئے بھی میسج ٹرانسلیٹ کرسکیں گے ۔
دوسری جانب قیاس کیا جارہا ہے کہ فیچر کے ذریعے میسجز کی ٹرانسلیشن آٹومیٹکلی ہوگی، مثلا صارفین کو ٹیکسٹ پیغامات کا ترجمہ حاصل کرنے کے لیے ایپ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔
پیر, ستمبر 1
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی