لاہور:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ حبا علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے اپنے طلاق لینے کے فیصلے پر پچھتاوا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کے سابق شوہر نے ڈنر کرتے ہوئے باہمی رضا مندی سے طلاق کا فیصلہ کیا تھا۔
اداکارہ حبا علی خان نے حال ہی میں نجی جریدے کو انٹرویو دیتے اپنے کیریئر ،بیٹے کی پرورش، شوہر سے طلاق اور بیٹے کی کسٹڈی سے متعلق کیس پر کھل کر بات کی۔
حبا علی خان نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی میں نے شادی کر لی تھی اور بعد ازاں اداکاری سے کچھ وقت تک وقفہ لیا تھا، پھر چند سال تک شوبز میں واپس آنے کا نہیں سوچا، پھر میرے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں نے اداکاری سے مزید وقفہ لے لیا اور پھر کچھ ہی عرصے بعد میری طلاق ہو گئی تھی۔
حبا علی خان نے مزید کہا کہ طلاق کے بعد لوگوں کی طرح طرح کی باتیں سننے کی وجہ سے میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی اور کئی برسوں تک ذہنی مسائل کا شکار رہی تھی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ نہ میرے شوہر برے تھے اور نہ مجھ میں کوئی خامی یا کمی تھی، بس ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے طلاق کا فیصلہ لیا تھا، طلاق سے متعلق شوہر سے بات رات کے کھانے کے دوران کی تھی، ہمارے درمیان اس وقت بھی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا تھا۔
انٹرویو کے دوران حبا علی خان کا کہنا تھا کہ میں کبھی کبھار خود کو طلاق کی وجہ ٹھہراتی تھی، آج بھی میری سوچ ہے کہ ایک تو مجھے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی، اگر شادی کر لی تھی تو نبھانی چاہیے تھی کیوں کہ میری طلاق کے دوران میرے خاندان میں بہت سی خواتین اپنے گھروں کو بچا رہی تھیں، میں بھی تھوڑا برداشت کر لیتی، میرے والدین میں بھی لڑائیاں ہوتی تھیں۔
اداکارہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اکثر سوچتی ہوں کہ میں نے برداشت کیوں نہیں کیا، مجھے بیٹے کے بعد اپنے اندر تھوڑی لچک پیدا کر لینی چاہیے تھی، میں خود کو سمجھا لیتی کہ اگر اس شخص میں 4 چیزیں اچھی ہیں اور دو بری ہیں تو کیا ہوا۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔