راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی فاشسٹ حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو رہا نہیں ہونے دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ آج عدالتی فیصلے پر خوشی ہوئی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت کیس رہا کردیا اور اس بے ہودہ کیس کو مسترد کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل بھی خوشی کا سماں تھا کہ سپریم کورٹ نے اکثریت کے ساتھ فیصلہ تھا اور پاکستان تحریک انصاف کو بطور پارٹی بحال کیا اور ہماری مخصوص نشستیں ہمیں ملیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں کمشنروں کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے اور ان کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے کیونکہ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی اور فیصلے کی غلط تشریح کی۔
عمر ایوب نے کہا کہ ساڑھے 6 بجے سے پونے 10 بجے تک ہم اڈیالہ جیل کے سامنے کھڑے رہے، پولیس کی نفری کھڑی رہی، ہم انتظار کر رہے تھے کہ بشری بی بی کو اس گیٹ سے باہر لے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ایک فاشسٹ حکومت نے اور پولیس نے میرے ساتھی انتظار پنجوتھہ کو حبس بے جا یعنی یرغمال بنائے رکھا، اندر بیٹھا کر باہر آنے نہیں دیا اور دوسرے کیس میں صرف فارمیلٹی پوری کرنے کے لیے بشری بی بی کو گاڑی میں باہر لے آئے اور پھر جیل کے اندر لے گئے اور دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملک ایک بنانا ری پبلک بنا ہوا ہے، کچھ دن پہلے بھی یہاں چوکی میں پارلیمنٹیریئنز کو نکال دیا گیا تھا لیکن آج تو انتہا ہوگئی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھنے گیٹ کے سامنے گئے تو چوکی اڈیالہ کے انسپکٹر، ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی نے ہمارا راستہ روک لیا کہ آپ مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے نہیں جاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور افسران نے ہمارا راستہ روکا، مریم نواز اور اور شہباز شریف کی کرپٹ حکومت ملوث ہیں، کرپٹ آئی جی پنجاب اور محسن نقوی کے کہنے پر سب کیا گیا، ان افسران کے خلاف تحریک استحقاق پیش کریں گے، یہ افسران پولیس کی وردی میں غنڈے ہیں، ان کا قانونی تعاقب کریں گے، نیب کے افسر نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کارکن کو اڈیالہ جیل آنے کی کوئی کال نہیں دی، آج اڈیالہ جیل میں وکلا، اعظم سواتی، انتظار پنجوتھہ اور ان کا اسٹاف آیا تھا، حکومت اس وقت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی