جمعہ, اگست 1

ایپل کے نئے آئی فون 16 سیریز میں ایسی بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اب تک اس کمپنی کے پرانے اسمارٹ فونز میں دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔لیکس کے مطابق آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس ایپل کی تاریخ کے اولین ایسے فونز ہوں گے جو بہت زیادہ تیزی سے چارج ہوسکیں گے۔
ابھی آئی فون 15 سیریز کی بیٹری 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہوتی ہے مگر آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس محض 15 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو جائیں گے۔آئی فون 15 سیریز کی بیٹریاں 27 واٹ چارجنگ اسپیڈ سے چارج ہوتی ہیں اور انہیں مکمل چارج ہونے میں 2 گھنٹے لگتے ہیں۔
یہ سپورٹ وائرڈ چارجر کے لیے ہوگی جبکہ وائرلیس چارجنگ کے لیے 20 واٹ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔یعنی یہ نئے فونز آئی فون 15 سیریز کے مقابلے میں دوگنا زیادہ تیزی سے چارج ہو سکیں گے۔
آئی فونز کے لیے یہ بہت بڑی اپ ڈیٹ ہوگی کیونکہ اب تک اینڈرائیڈ فونز میں ہی اس طرح کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیکھنے میں آئی ہے۔مگر آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کو جلد چارج کرنے کے لیے صارفین کو ممکنہ طور پر ایپل سے ایک چارجر خریدنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version