پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے۔
جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ طاقتور حلقے سمجھ جائیں کہ سیاست میں ان کی مداخلت ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے، 2018 اور 2024 کے انتخابات کے نتائج نے اداروں کی سرعام مداخلت کا پول کھول دیا۔ سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن سے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں بے چینی میں اضافہ ہوگا۔
دریں اثنا جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملکی کی مجموعی صورتحال پر غوروخوض اور اہم فیصلے کیے گئے اور کمر توڑ مہنگائی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دیگر امور پر لائحہ عمل کی تیاری پر بات کی گئی۔
اجلاس میں 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن، 11 اگست کو پشاور میں تاجران کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
جمعہ, مارچ 14
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔