اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین نے اپنے اہل و عیال اور اصحاب کے ساتھ حق کی خاطر جام شہادت نوش کیا، واقعہ کربلا حق و سچ کی سرفرازی و سربلندی کی عظیم ترین داستان ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امام حسین کا فلسفہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، امام حسین نے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا ابدی درس دیا ہے ، نواسہ رسول امام حسین نے باطل کے سامنے سر نہ جھکاکر دین اسلام کو زندہ رکھا، یہ دن ہمیں صبر و برداشت اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام حسین کی شہادت صدائے انقلاب ہے جو ہر دور میں بلند ہوتی رہے گی، امام حسین کی زندگی پیغام دیتی ہے کہ راہ حق میں آنے والی تمام آزمائشوں کو برداشت کرنا چاہیے، یزیدی قوتیں آج نئے روپ کے ساتھ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ سب کو امام حسین کی درخشاں تعلیمات پر عمل کرکے ان قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے، معرکہ کربلا پیغام دیتا ہے کہ اسلام کی اعلی اقدار اور اصولوں کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پاک وطن ہم سب سے گروہی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر باطل قوتوں کے خلاف یکجا ہونے کا تقاضا کر رہا ہے، شہدائے کربلاکی عظیم قربانی رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ عطاکرتی رہیں گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ نواسہ رسول اوران کے جانثاروں نے ثابت کردیا کہ یقین محکم اور مقصد نیک ہوتوراہ حق میں آنے والے مصائب کوئی حیثیت نہیں رکھتے، دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اسوہ حسین پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان