لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل ایکٹیو ہے۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام بڑے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلیے خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم ہیں جب کہ وزیراعلی مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت سیکیورٹی کے دیگر ادارے مجالس اور جلوسوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔ پہلی بار محرم الحرام میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے عزا داران امام حسین کے لیے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل ایکٹیو ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں صبر، استقامت اور روادی کا درس دیتا ہے۔ نواسہ رسول اور ان کے جانثاروں نے کربلا میں عظیم داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک مثال رہے گی۔ امام حسین کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو تاقیامت آفاقی کردیا ہے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔