اوٹاوا: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ دیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مسلسل ہونے والی بارش نے سیلابی صورت اختیار کرلی۔
سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہورڈنگز سڑکوں پر گر گئے۔
ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ مرکزی شاہراوں ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 سیلاب کی وجہ سے بند ہیں جب کہ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔
کینیڈا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے 1941 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بارشوں کے باعث پانی میں پھنسے 14 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی