پاکستان بار کونسل(پی بی سی)نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی حمایت میں اعلامیہ جاری کردیا۔پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ممبران پاکستان بار کونسل نے ہی عارضی ججز کی درخواست کی تھی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے گزارش مانتے ہوئے ایڈہاک ججز کے لیے کمیشن کا اجلاس بلایا کیونکہ سپریم کورٹ میں سیاسی مقدمات کے باعث عام سائلین کے کیسز التوا کا شکار ہیں۔
پاکستان بار کونسل نے الگ آئینی عدالت کے قیام کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے الگ آئینی عدالت قائم کی جائے، آئینی عدالت آئینی و سیاسی مقدمات کا فیصلہ کرے، الگ آئینی عدالت سے سپریم کورٹ کے ججز کا قیمتی وقت بچے گا۔
قبل ازیں آج وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ ایڈہاک ججز تعینات ہونے چاہیے، ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی آئین اجازت دیتا ہے اور ان کی تقرری چیف جسٹس نے نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن نے کرنی ہے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم