وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کو واپس لانا چاہ رہے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے، یہ کون لوگ ہیں جن کو ترقی اچھی نہیں لگ رہی۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، کسی نے رخنہ ڈالا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، یہ کون ہیں جن کو ترقی اچھی نہیں لگ رہی، آئین ری رائٹ کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت ہے، وہ کچھ عطا کر دیا جو مانگا ہی نہیں، کہا جارہا ہے 15 دن میں تحریک انصاف کو جوائن کرو، جس کو واپس لانا چاہتے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا آئی ایم ایف کو واپس لانے والا وہی ہے جو اڈیالہ جیل میں اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے، کس نے نہیں دیکھا انہوں نے ملک کو آگ ، شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا، عدالت کو یہ سب نظر نہیں آرہا، ایک حکومت ملک کو مستحکم کر رہی ہے تو اسے چلنے دو، عوام اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں، اب مزید برداشت نہیں کریں گے اور نہ کرنا چاہیے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک شخص کو لانے کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں نے آئین کو ری رائٹ کر دیا، سپریم کورٹ کے ججوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہا جاتا ہے کہ ضمیر کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، فیصلے ضمیر کے مطابق نہیں آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، آپ نے اپنا ضمیر بیچا ہوا ہے تو ہم کیا کریں، پی ٹی آئی کو وہ ریلیف دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا، کسی نے سیاسی عدم استحکام لانے کی کوشش کی توا ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا ایک دفعہ مہنگائی ہو جاتی ہے تو اس کو واپس لانا مشکل کام ہے، شہباز شریف مہنگائی پر قانو پانے کے لیے مشکل فیصلے کر رہے ہیں، ہمیں ترقی کرتا ہوا پاکستان نہیں ملا، ہمیں تنزلی کی طرف جاتا ہوا پاکستان ملا تھا، جو کچھ بھی ہم کر سکتے ہیں کر رہے ہیں اور کریں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا سولر منصوبہ پنجاب میں لارہیہیں، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولردیں گے، قوم سے وعدہ کرتی ہوں،جب تک عہدوں پرہیں ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔
پیر, ستمبر 1
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی