لاہور :نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب نے شوہر سے خلع کیلئے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں عائشہ جہانزیب نے آج عدالت میں وکیل کے ہمراہ پیش ہو کر تشدد کیس میں بیان ریکارڈ کروایا تھا اور کہا تھاکہ جو بھی ہوا بہت ظلم ہے، کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ معززین نے جو بھی فیصلہ کیا میں اس کو مانتی ہوں ، میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔
تاہم اب عائشہ جہانزیب نے شوہر سے صلح کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ میں نے اپنے شوہرسے کوئی صلح نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو عدالتوں کے چکر نہیں لگوانا چاہتی، میں پیر کو عدالت میں خلع فائل کروں گی۔ان کا کہنا تھاکہ بچوں کی کسٹڈی بھی میرے پاس رہے گی۔
واضح رہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے جبکہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہفتہ, مئی 10
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔