ہفتہ, دسمبر 14

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کو مستقل کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست دی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کر لی۔
دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے مستقل طور پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کے دوران توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور جلا گھیرا میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version