دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے فیصلہ دیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی مسلسل موجودگی غیر قانونی ہے اور اسے جلد سے جلد ختم ہونا چاہیے۔
دی ہیگ میں آئی سی جے کے صدر نواف السلام نے جمعہ کو فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے کے بارے میں غیر پابند مشاورتی رائے پڑھ کر سنائی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 49 کے چھٹے پیراگراف کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ قابض طاقت کو اپنی شہری آبادی کے کچھ حصے کو ملک بدر نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی اس کے زیر قبضہ علاقے میں منتقل کرنا چاہیے۔
آئی سی جے کے صدر نے 15 ججوں کے پینل کے نتائج کو پڑھتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی بستیاں، اور ان سے وابستہ حکومتیں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قائم کی گئی اور ان کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیل کی پالیسیاں اور طرز عمل ان علاقوں کے بڑے حصوں کو ضم کرنے کے مترادف ہے اور عدالت نے یہ پایا کہ اسرائیل مقبوضہ علاقے میں فلسطینیوں کے ساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کرتا ہے۔
عدالت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 2022 کی درخواست پر یہ رائے دی ہے۔آئی سی جے جسے عالمی عدالت بھی کہا جاتا ہے، ریاستوں کے درمیان تنازعات کی سماعت کے لیے اقوام متحدہ کا اعلی ترین ادارہ ہے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی