اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا۔
بھوک ہڑتالی کیمپ میں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان سمیت، پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر، علی محمد خان، فلک ناز چترالی اور دیگر بھی موجود۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحفظات تھے جو اسپیکر کے پاس لے کر آئے تھے۔ہم سے جو زیادتیاں ہورہی ہیں اس پر ہم تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہورہے ہیں، ہم اس ایوان کی سربلندی کے لیے یہاں بیٹھے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے تحفظات ہیں کہ اس ایوان میں بہت سے اجنبی بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا علامتی احتجاج رات 8 بجے تک روزانہ رہے گا، ہمارے احتجاج کا مقصد ناانصافی اور زیادتی ختم کرنا اور بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے۔
ہفتہ, دسمبر 21
تازہ ترین
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
- گورنر سندھ سے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ملاقات
- مبینہ کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم
- عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دنیا بھر کے دوروں کی تفصیلات طلب
- پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے، منت کرنے کو بھی تیار ہیں: سپیکر ایاز صادق
- سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر
- سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 7 خوارج ہلاک