گوگل نے کروم ویب برازر میں تھرڈ پارٹی کوکیز کے استعمال کو نہ روکنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ جنوری 2024 میں گوگل کروم میں 4 جنوری سے ویب سائٹس کو تھرڈ پارٹی کوکیز کے استعمال سے روکنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔
ویب سائٹس کی جانب سے تھرڈ پارٹی کوکیز کو استعمال کرکے لوگوں کے آن لائن رویوں کو ٹریک کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔اس وقت کمپنی نے بتایا تھا کہ 2024 کے اختتام تک یہ فیچر تمام کروم صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔
مگر اب ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل کی جانب سے اس فیچر پر عملدرآمد روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب صارفین کے لیے ایک نئی تبدیلی کی جائے گی۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کے تحت صارفین کو ویب برازنگ کوکیز کے لیے انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔
گوگل نے بتایا کہ تھرڈ پارٹی کوکیز کو ختم کرنے سے آن لائن پبلشرز اور اشتہاری کمپنیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
گوگل پرائیویسی سینڈ باکس پراجیکٹ کے سربراہ انتھونی شاویز نے بتایا کہ ہم صارفین کے لیے ترجیحی انتخاب کی پالیسی کو تجویز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی کوکیز کو ختم کرنے کی بجائے ہم صارفین کو موقع دیں گے کہ وہ اپنی پسند کا انتخاب کسی بھی وقت کرسکیں، ہم نے اس بارے میں ریگولیٹرز سے بھی مشاورت کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب صارفین کو برازنگ ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول فراہم کیا جائے گا خاص طور پر کروم میں آئی پی پروٹیکیشن جسیے پرائیویسی کنٹرولز کا اضافہ کیا جائے گا۔
دنیا بھر میں گوگل کروم سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب برازر ہے اور 63 فیصد صارفین برازنگ کے لیے اسے ترجیح دیتے ہیں۔
ویب برازنگ کے دوران ویب سائٹس کی جانب سے چھوٹی ٹیکسٹ فائلز کی شکل میں کوکیز کو صارف کے فون اور کمپیوٹر پر اسٹور کیا جاتا ہے تاکہ اس کے آن لائن رویوں کا علم ہوسکے، جس کے مطابق اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔
سفاری، فائر فوکس، مائیکرو سافٹ ایج اور دیگر میں تھرڈ پارٹی کوکیز کو بلاک کرنے کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے۔مگر اب گوگل نے کروم میں اسے شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔