بھارتی کرکٹر محمد شامی نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب بھی موبائل کھولتے ہیں تو انہیں شادی کی خبروں پر اپنی ہی تصاویر نظر آتی ہیں۔
محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان شادی کی افواہیں جون 2024 سے ہیں، تاہم اب پہلی بار کرکٹر نے اس پر وضاحت کی ہے۔
محمد شامی سے قبل ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے جون میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیٹی کی دوسری شادی کی خبروں کو بکواس اور جھوٹا قرار دیا تھا۔
اب محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے اپنی شادی کی خبروں کو عجیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں کچھ بھی نہیں، وہ عجیب ہی ہے۔
بھارتی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ زبردستی کی خبر ہے، ایسا کچھ بھی نہیں، کسی نے مذاق میں میمز بنائیں تو اس سے خبر بنادی گئی۔
محمد شامی نے اپنی اور ثانیہ مرزا کی شادی کی میمز بنانے والے کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مذاق میں میمز بنائیں ہوں گی لیکن انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ جو میمز بنا رہے ہیں، اس سے باقی افراد کی زندگی جڑی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی کسی دوسرے کو گڑھے میں نہیں گرانا چاہیے، کسی کی ٹانگ نہیں کھیچنے چاہیے، دوسری کی زندگی، خاندان اور عزت کا خیال کرنا چاہیے۔
کرکٹر نے میمز بنانے والوں کو مزید کہا کہ اگر ان میں اتنی ہی ہمت ہے تو وہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ایسی تصاویر بنا کر وائرل کریں۔محمد شامی کے مطابق دوسروں کی ٹانگیں کھینچنا اور انہیں گڑھے میں گرانا آسان ہے لیکن مزہ تب آتا ہے جب کوئی دوسروں کی مدد کرے۔
انہوں نے میمز بناکر پھیلنے والوں کو کہا کہ جتنا وہ بدتمیزی اور ٹانگ کھینچ کر دوسروں کو بدنام کر رہے ہیں، اتنا وہ دوسروں کی مدد کریں، تبھی وہ ان کا ایک اچھا انسان مانیں گے۔
محمد شامی نے حسین جہاں سے 2014 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹا بھی ہے، تاہم دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اور ان کی طلاق کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہیں، جہاں اہلیہ نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کر رکھے ہیں۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جو اس وقت اپنی والدہ کے پاس ہی ہے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔