کویت سٹی: کویت میں ایک جوڑے کے درمیان جس کے نکاح کو 5 منٹ بھی نہیں ہوئے تھے، نکاح کے محض 3 منٹ بعد ہی طلاق ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی نویلی دلہن اور دلہے کے درمیان اس وقت طلاق ہوئی جب شوہر نے شادی کی تقریب سے نکلتے وقت دلہن کا مزاق اڑایا۔
شادی عدالت میں انجام دی گئی، جب نکاح کے بعد جوڑا عدالت سے باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر بیوقوف کہہ دیا۔ یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی فوری منسوخ کرنے کی درخواست کی۔
جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف تین منٹ بعد جوڑے میں علیحدگی کے احکامات جاری کر دیے۔ یہ ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بتائی جاتی ہے۔
شادی میں شریک ہونے والے ایک صارف نے ایکس پر بتایا کہ میں ایک شادی میں گیا تھا جہاں دلہے نے اپنی بیوی کا مذاق اڑایا جس میں لڑکی کا والد بھی شامل تھا۔ لڑکی نے فورا اسی وقت طلاق لے لی۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار