لاہور: صوبائی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہیکہ عدلیہ سے گزارش ہے مجرم کو سزا دینا ہوگی ورنہ کل تمام دہشتگرد جماعتوں کو سیاسی جماعت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ2014 کے دھرنے میں منتخب وزیراعظم کو وزیراعظم ہاوس سے نکال کر گھسیٹنے کی کال دی جاتی رہی، سپریم کورٹ کی دیوار پر گندے کپڑے لٹکائے گئے، یہ لوگ منصوبہ بندی کے تحت 2014 سے ریاستی اداروں پر حملہ آوور ہیں، جب ملک ترقی کررہا تھا تو دھرنا کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اگر 9 مئی کے ذمہ داروں پر پاکستان کا آئین اور قانون لاگو نہیں ہوتا تو پھر کسی شخص پربھی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کرلیا ہے کہ میں بھی ڈیجیٹل دہشت گرد ہوں۔
صوبائی سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 2018میں آرٹی ایس بٹھا کر اس شخص کو مسلط کیا گیا، عدم اعتماد میں نکالا گیا تو سائفر کا ڈراما کیا، پولیس وارنٹ لے کر زمان پارک جاتی تھی تو وہاں پیٹرول بم بنانے کی ٹریننگ دی جاتی تھی، 18 مارچ کو لشکر لے کر عدالت گئے جہاں کلاشنکوف لیکر لوگ گاڑیوں پر سوار تھے اور کہا گیا کہ اگر مجھے پکڑا گیا تو سخت ردعمل آئے گا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم نے کون سی تنصیبات جلائیں؟ کون سے شہدا کے مجسمے گرائے؟ کون سے پولیس والوں کو مارا؟ ہم نہیں چاہتے کسی جماعت پر پابندی لگے مگر عدلیہ سے گزارش ہے مجرم کو سزا دینی ہوگی ورنہ کل تمام دہشتگرد جماعتوں کو سیاسی جماعت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ(بانی پی ٹی آئی) کہتا ہے میں نے 190 ملین پاونڈ چوری کے پیسے کا ٹرسٹ بنایا ہے، انصاف کا نظام کہتا ہے وہ نوجوانوں کو اسلامی تعلیم دیتا ہے، باہر بیٹھے ہوئے پی ٹی آئی کے لوگ کیسے ٹوئٹس کررہے ہیں؟ سپریم کورٹ جس کو انصاف دینا ہے مگر وہ اس طرح کی جماعت کی سیاسی ٹکٹیں بانٹ رہے ہیں، یہ اعتراف کا وقت نہیں بلکہ سزا دینے کا وقت ہے۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی