دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان بلے باز بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ انگلش بلے باز ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران جو روٹ نے کیریئر کی 32ویں سنچری اسکور کی تھی۔ جو روٹ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی۔
بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل رانڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی