سڑک پر ٹریفک میں پھنسے ہونے کے دوران ہارن کا بلا تعطل بجایا جانا ایک عام سی بات ہے۔ تاہم، بھارت میں ایک رکشا ڈرائیور نے اس شور شرابے سے نمٹنے کے لیے انتہائی تخلیقی طریقہ اختیار کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رکشا ڈرائیور نے ٹریفک میں پھنسے ہونے کے دوران گاڑیوں کے بلا تعطل ہارن بجائے جانے سے نمٹنے کیلیے اپنے رکشے کی پشت پر مشہور ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے طر پر ایک سوال پرنٹ کر کے لگایا ہے۔
رکشے والے نے پرنٹ کیے گئے سوال میں لکھا ٹریفک میں ہارن بجانے سے کیا ہوتا ہے؟
اس طنزیہ سوال میں پروگرام کی طرز پر چار آپشن بھی دیے گئے۔
چار آپشنز میں یہ جوابات شامل تھے: پہلا، لائٹ جلدی گرین ہوتی ہے۔ دوسرا، سڑک چوڑی ہوجاتی ہے۔ تیسرا، گاڑی اڑنے لگتی ہے اور چوتھا، کچھ نہیں۔
ایک ہفتے قبل کی گئی پوسٹ کو بڑی تعداد میں لائکس اور کمنٹس موصول ہوئے۔
پیر, جنوری 13
تازہ ترین
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری
- صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے
- معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں: مولانا فضل الرحمان
- وزیر ہوابازی کا یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن و دیگر حکام کو خراج تحسین
- عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ نہیں، بنی گالہ منتقلی کی پیشکش نہیں کی: خواجہ آصف
- تعلیم بنیادی حق، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی: وزیراعظم
- ہَش منی کیس: مجرم ٹرمپ کا فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان