اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کرنے والوں کی شہریت کی شناخت پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستانی قونصلیٹ نیفرینکفرٹ واقعے پر اپنے تحفظات جرمن حکام تک پہنچانے ہیں، پاکستانی سفارتکاروں کی سکیورٹی اہمیت رکھتی ہے، میزبان ممالک کے ساتھ مل کر حملوں سے متعلق سیفٹی اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پرحملے پرجرمن حکومت نے اظہار معذرت کیا، جرمن حکومت نے مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ ہمارا قونصل خانہ جرمن انتطامیہ کے ساتھ مل کر ذمہ داران کی گرفتاری میں تعاون کررہا ہے مگر اس وقت حملہ آوروں کی شہریت کی شناخت کیحوالے سے تبصرہ نہیں کرسکتے۔
افغانستان سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سرحد پر ون ڈاکومینٹ رجیم پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، کسی بھی غیرملکی کو بغیر دستاویزات پاکستان داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی سفیرکی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پرکسی بھی ممکنہ درخواست کو آئین و قوانین کے تناظر میں دیکھیں گے، بیرون ممالک سیکسی بھی قسم کا تبصرہ بلاضرورت، ناقابل قبول اورپاکستان کیاندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔
غزہ سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، عالمی ادارے نے اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور کی لیکن اسرائیل پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا، پاکستان کا مقف غزہ کی جنگ پر واضح ہے، کابینہ اجلاس میں غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی، آنے والے دنوں میں غزہ میں ایک اور امدادی کھیپ بھجوانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، مصیبتوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں تک خوراک و امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی لہر افسوسناک ہے، یہ دہشتگرد کارروائیاں پاکستان کے خلاف ایک منظم سازش ہیں۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو نے 22سے 25جولائی پاکستان کا دورہ کیا، دورے میں ترکمانستان کے وزیر خارجہ میریدوو نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جبکہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے بھی تفصیلی بات چیت کی ، ملاقاتوں میں تاپی منصوبے،تاپ بجلی ترسیلی لائن منصوبے سمیت روابط کے دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ ای سی او کے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، وہ اپنے الوداعی دورے پر پاکستان پہنچے، ان کی مدت اگلے ماہ ختم ہو رہی ہے، سابق سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان آئندہ تین سال کے لیے ان کی جگہ لیں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ای سی او کے سیکریٹری جنرل سے افغانستان، کشمیر سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف 30جولائی کو تہران کا دورہ کریں گے، وزیراعظم نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب