4 دہائیوں سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اسٹار کامیڈین افتخار ٹھاکر نے اپنی زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلی سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔
کامیڈین نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اور اپنی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق میاں چنوں سے ہے اور جب وہ چھٹی یا ساتویں جماعت میں تھے تو وہ حج پر جانے والوں کی مدد کیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس دور میں پانی کے جہاز پر حج کیلئے جایا جاتا تھا اور میں اپنے خاندان سے حج کیلئے جانے والوں کے کام کرنے میں پیش پیش رہتا تھا، حاجیوں کا سامان اٹھانے اور اسٹیشن تک چھوڑنے میں ان کی مدد کرتا تھا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اتنی لگن سے عازمین حج کی مدد کرتا دیکھ کر میری والدہ نے دعا کی ان شا اللہ میرے بچے تم مکہ میں جاکر حاجیوں کی خدمت کرو گے اور اللہ نے ماں کی دعا سن لی، میں ہر سال حج پر حاجیوں کی مدد کرنے جاتا ہوں اور معذور اور بوڑھے لوگوں کی خدمت کرنے پر میری ڈیوٹی لگتی ہے۔
واضح رہے افتخار ٹھاکر نے بیشتر کامیاب تھیٹر میں کام کیا ہے جبکہ انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز اور فلم انڈسٹری میں بھی شہرت حاصل کی۔
ہفتہ, جون 14
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک