اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے جبکہ عمران خان نے بھی قوم سے الیکشن کیلئے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا کاظمی اور دیگر رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہماری آج خوشگوار ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جنرل عاصم منیر کے نام پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیغام یہ دیا ہے کہ شہباز شریف اور موجودہ حکومت پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کرنا چاہتے ہیں، 90 فیصد عوام پاکستان تحریک انصاف کے پیچھے کھڑی ہے، 9 مئی کور کمانڈرز ہاؤس، جی ایچ کیو ہاوس مظاہروں کی فوٹیج غائب ہوچکی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 14 مارچ میں زمان پارک میں دھاوا بولا گیا وہ فوٹیجز بھی غائب کردی گئیں، 18 مارچ کوجوڈیشل کمپلیکس کی فوٹیجز بھی غائب ہوچکی ہیں، ان فوٹیجز کے لیے بانی پی ٹی آئی عدالتوں میں جارہے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کمشنر نے ہمارے جلسہ کا اجازت نامہ منسوخ کیا، پی ٹی آئی دوبارہ 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی جس کی قیادت وزیر اعلی کے پی کے کریں گے، مخصوص نشستوں کے حوالے سے تمام ساتھیوں نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے نام رکھے، بانی پی ٹی آئی نے مشکل وقت میں ڈٹ کر کھڑی رہنے والے خواتین کو سیٹیں دینے کا کہا ہے جس کے حتمی امور کنول شوذب طے کریں گی۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے کیونکہ نئے انتخابات ہوں گے توملک ترقی کرے گا، موجودہ حکومت ڈوب چکی ہے،فوج کو پی ٹی آئی اور عوام کے سامنے دھکیل دیا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بطور وزیرخزانہ، وزیرداخلہ پریس کانفرنس کی ہے اس سے ثابت ہوگیا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، بھوک ہڑتالی کیمپ بانی پی ٹی آئی سمیت اسیران کی رہائی کے لیے کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ تحریک تحفظ پاکستان کی کال پر کل تمام لوگ پرامن اختجاج میں شریک ہوں، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی تھی،چیف الیکشن کمشنر اور چارصوبائی کمشنرز فوری طور پر مستعفی ہوں۔
بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے روز میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو یہ باور ہونا چاہیے کہ موجودہ شہباز شریف کی حکومت کی کوشش ہے کہ فوج،پی ٹی آئی اور پاکستانی عوام کو آمنے سامنے کیا جائے، یہ خطرناک چیز ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کے 90 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی کیونکہ وزیر داخلہ، وزیر خارجہ غائب ہیں، انہوں نے خود فوج کو دھکیلا ہیکہ ہماری ترجمانی کریں، عمران خان نے کہا کہ قوم انتخابات کی تیاری کرے، کل انشااللہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا، بانی چیئرمین نے بھوک ہڑتالی کیمپ کو سراہا اور شاباش دی ہے جبکہ قوم کو ڈٹے رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیت پی ٹی آئی ہوگی۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔