اسلام آباد: چین اور سعودی عرب کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25میں پاکستان کو 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیے جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پاکستان دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھی فنڈنگ کا خواہاں ہے۔
ذرائع وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو تیل اور اشیا کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 500ملین ڈالر کی فسیلٹی متوقع ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے تیل کے قرضے کی ایک اور سہولت میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔
وزارتِ اقتصادی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو اس سال 20.8ارب ڈالر سے زائد کی کل ادائیگیوں کا سامنا ہے، جنیوا ڈونر کانفرنس نے 2023میں 10.7بلین ڈالر کا وعدہ کیا تھا لیکن ان میں سے صرف تین ارب ڈالر ہی ملے ہیں، پاکستان ڈونرز کانفرنس کے تحت کیے گئے وعدوں کی مد میں فنانسنگ حاصل کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے عالمی بینک سے ایک بلین ڈالر کی توقع رکھتا ہے، ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک این فائیو پروجیکٹ کیلئے فنانسنگ فراہم کرے گا۔
جمعرات, دسمبر 26
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی