لاہور: پنجاب اسمبلی کے سامنے ن لیگ کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پی ٹی آئی کارکن انیلہ ریاض اور لیگی کارکن طاہر انجم نے ذاتی مفاد کے لیے ڈرامہ رچایا، پولیس کے مطابق دوران تفتیش انیلا ریاض اور طاہر انجم کے موبائل فون پر رابطے ثابت ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کلوزسرکٹ فوٹیجز میں انیلا ریاض کو طاہر انجم کے گھر آتا دیکھا گیا، دونوں نے وقوعہ سے پہلے مل کر منصوبہ بنایا، انیلا ریاض طاہر انجم کے گھر سے رکشہ پر بیٹھ کر پنجاب اسمبلی آئی۔
ذرائع کے مطابق انیلا ریاض اور طاہر انجم کے موبائل رابطوں اور کلوزسرکٹ فوٹیج کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے، انیلا ریاض پی ٹی آئی کی مخصوص نشست کی خواہش مند تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق طاہر انجم مسلم لیگ ن میں اپنا گراف بہتر بنانا چاہتے تھے، طاہر انجم نے مقدمہ درج ہونے سے پہلے انیلا ریاض کو معاف کرنے کا بیان بھی لکھ کر دیا۔
بدھ, مارچ 12
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔