عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نے ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں تیز ترین سو وکٹیں لینے کا شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
37سالہ بلال خان نے 24جولائی کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں اومان اور نمبییا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 100وکٹیں لینے والے بولر کے اعزاز سے محروم کیا۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم بلال خان کا یہ 49واں ون ڈے میچ تھا جس میں انہوں نے عمان کی جانب سے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 50رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر بن گئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 2023کے ون ڈے ورلڈ کپ کے د وران 31اکتوبرکو کولکتہ میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر کا ورلڈ ریکارڈ توڑا تھا۔ پاکستانی پیسر کا یہ 51 واں ون ڈے میچ تھا۔
ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100وکٹیں لینے والے بولر ہونے کے ساتھ ساتھ بلال خان عمان کی جانب سے سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بھی ہیں۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی