اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈز کیس کی سماعت بغیر کارروائی 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔
سماعت کے دوران وکلا صفائی عدالت میں پیش نہ ہوئے، 10 بجے سماعت کے موقع پر دونوں ملزمان بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔
10 بجے سماعت کے آغاز پر وکلا صفائی عدالت موجود نہ تھے، سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کی گئی۔
معاون وکیل خالد یوسف چوہدری نے 11 بجے سماعت پر عدالت میں مقف اپنایا کہ سینیئر وکلا راستہ میں ہیں کچھ دیر میں پہنچ رہے ہیں۔
عدالت نے وکلا صفائی کو جرح کی آخری وارننگ دے دی اور ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔
ریفرنس میں مجموعی طور پر 34 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 33 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version