پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ اداروں سے درخواست ہے کہ نیوٹرل ہوجائیں ، صوبے کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے،وفاقی حکومت سے پیسہ نکلواکررہوں گا ۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیس کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بہت سارے پراجیکٹ ہماری حکومت میں شروع ہوئے، تاخیر کی وجہ سے وہ پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکے ، فیصلہ کیا ہے پہلے تمام پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے پھر نئے پراجیکٹ شروع کریں گے۔
وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں قیام امن کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہمارے معاشی حالات جیسے بھی ہوں، پولیس کی ضروریات کو پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے600 پراجیکٹ ہیں جو ہم مکمل کرنے جارہے ہیں، ہم نے مل کر بہت سی چیزوں کا سامنا کرنا ہے ، بنیادی کاموں پر فوکس کرکے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر برداشت پیدا کرنی ہے، پولیس میں ہمارا یا آپ کا بھائی ہے، ٹریفک پولیس سے درخواست ہے غریب کا چالان مت کریں،بڑی گاڑی رکھنے والے کو زیادہ چالان ہونا چاہیے.
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پولیس والا تلاشی لیتا ہے تو وہ آپ کیلئے لے رہا ہے، ہمارے پاس روڈ بڑے ہیں لیکن قانون پر عمل نہ کرنے سے ٹریفک کا نظام خراب رہتا ہے، قانون کی پابندی آئین کے مطابق سب کا فرض ہے ۔
علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے باوجود پولیس کے جوان بہترین کام کررہے ہیں، شہدا کے پیکج کے حوالے سے معاملات اسمبلی میں پیش کریں گے۔
وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی نے جب بھی ہم سے مدد مانگی ہم نے کی، پولیو ورکرز،پولیس ،اساتذہ کے شہدا کو پلاٹ دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی، ایپکس کمیٹی میں سب کی موجودگی میں فیصلے ہوئے، ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت بہت کم تھی، معاشی حوالے سے ملک کے حالات اچھے نہیں ، ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے ، غریب آدمی کیلئے منصوبے لارہے ہیں ۔
وزیراعلی کے پی نے کہا کہ ایک لاکھ لوگوں کو سولر سسٹم فراہم کررہے ہیں، 50ہزار افراد کو فری سولر سسٹم دیں گے ، یونیورسٹی وہاں بننے کی ضرورت ہے جہاں ضرورت زیادہ ہے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی