ممبئی: بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی مالیت 500 کروڑ بھارتی روپوں تک پہنچ چکی ہے، وہ اپنی ایک فلم کے لیے 15 سے 20 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال اپنی سالانہ فیس میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد اب ان کی سالانہ فیس 112.8 کروڑ ہوگئی ہے۔
دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہیں، اداکارہ نے سال 2016 سے 2017 میں 10 کروڑ بھارتی روپے کا ٹیکس ادا کیا تھا۔
اداکاری کے علاوہ، دیپیکا پڈوکون مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، وہ ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے 8 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
اداکارہ ممبئی کی مہنگی ترین عمارت کے اپارٹمنٹ کی مالکن بھی ہیں جبکہ سال 2021 میں دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ نے ممبئی کے ساحلی علاقے میں 22 کروڑ روپے کا اپنا بنگلہ خریدا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے بھی پیسہ کما رہی ہیں۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم