پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔
اس حوالے سے وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے، خط میں 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اب کمیشن کیلئے ناموں کا اعلان کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائیکورٹ کے جج ہوں گے۔
یاد رہے کہ 27جون کو خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث اصل کرداروں کو سامنے لائیں گے۔
صوبائی حکومت میں آتے ہی پی ٹی آئی نے یہ مقف اپنایا تھا کہ وہ 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائے گی اور اس سلسلے میں چند دن قبل کابینہ اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی اور اب جوڈیشل انکوائری بارے باضابطہ طور پر خط چیف جسٹس کو لکھا گیا ہے۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری