راولپنڈی: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قتل کے فتوے جاری کرنے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کے قتل کا فتوی دینے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر دین نامکمل ہے۔ قتل کے فتوے جاری کرنے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں ایسا کرنے والوں کو روکیں گے۔
انہوں نے کہ کہ آپ کو کسی کے عقیدے پر سوالات اٹھانے کا حق کس نے دیا؟ ہم نفرت پھیلانے والوں اور قتل کے فتوے دینے والوں کے راستے کی دیوار بنیں گے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون پر عملدرآمد کروانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ منصف اعلی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ان کے سر پہ اعلان کیے جا رہے ہیں۔ کوئی کیسے یہ اعلان کر سکتا ہے؟ کس نے یہ اختیار دیا۔ ہم سب ختم نبوت پہ ایمان رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں بھی اس کا اعادہ کیا گیا۔جب یہ پریس ریلیز جاری ہو گئی تو کیسے آپ یہ فتوے جاری کر سکتے ہیں۔ یہ معاملہ اب مذمت سے آگے چلا گیا ہے۔ اس پر کل مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ٹی ایل پی کے پیچھے کوئی نہیں ہے۔ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ دھرنے کے معاملے پر آج جماعت اسلامی کے ساتھ ٹیکنیکل کمیٹی بیٹھے گی اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔