راولپنڈی میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، ٹیکسز کی بھرمار اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں احتجاجی دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔
شرکا کا جوش وخروش برقرار ہے اور نعرے بازی کی جارہی ہے۔ خواتین بھی دھرنے کا حصہ بن گئیں اور ان کیلئے الگ پنڈال بن گیا، میٹرو بس سروس تین روز کی بندش کے بعد آج چوتھے روز بحال ہوگئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تاجروں، اساتذہ اور لیبر تنظیموں کو بھی آج سے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیموں میں آج مذاکرات کا اہم دور ہوگا۔
ابتدائی مذاکرات میں جماعت اسلامی نے اپنا مقف پیش کر دیا تھا۔ حکومتی ٹیم آج اس کا مفصل جواب دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مثبت پیش رفت متوقع ہے۔
دھرنے کے باعث ملحقہ بازاروں اور روڈز پر تجارتی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ٹریفک بھی جام رہنے لگا ہے ۔
جماعت اسلامی نے دھرنے کو لیاقت باغ چوک سے لیاقت باغ کے اندر منتقل کرنے کی حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا یہاں سے آگے اسلام آباد کی جانب بڑھے گا۔
منگل, اپریل 8
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔