لاہور: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ کسی فرد کو واجب القتل قرار دینا غیر شرعی، غیر قانونی ہے، اس طرح کے جذباتی اقدامات سے عقیدہ ختم نبوت کے کاز کو نقصان پہنچا ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ مملکت خداداد پاکستان آئینی و اسلامی ریاست ہے، قانونی نظم میں ہر نوعیت کے جرائم کی مستقل سزائیں موجود ہیں، سزائیں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق بذریعہ عدالت دی جاتی ہیں۔
علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ کسی فرد، گروہ یا جتھے کو اجازت نہیں کہ خود عدالت لگاتے ہوئے کسی کے قتل کا فتوی اور حکم جاری کرے، اشتعال انگیزی، تکفیر کے فتوی اور قتل کرنے کی دھمکی دینا قرآن و سنت کی واضح تعلیمات سے متصادم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم دین اور مفتی کا منصبی فرض ہے کہ صحیح اور غلط نظریات کے بارے دینی آگہی مہیا کرے، مسائل کا درست شرعی حل بتائے ، یہ فیصلہ صادر کرنا کہ آیا کسی نے کفر کا ارتکاب کیا ہے یا کلمہ کفر کہا ہے، یہ ریاست و حکومت اور عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ عدالتی فیصلہ سے اگر کسی کو اختلاف ہے تو اس بارے میں علمی انداز سے گفتگو کی جا سکتی ہے، کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنی من مانی تشریحات کے مطابق دوسرں کے عقیدے اور مذہب کا فیصلہ کرے۔
علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں نہایت دھیان اور احتیاط کے ساتھ کام لینے کی ضرورت ہے۔
پیر, ستمبر 1
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی