پنجاب کے دارالحکومت میں لاہور میں بارش کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایئرپورٹ ایریا میں صبح 9 بجے تک 350 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور تاج پورہ میں دو ہفتے قبل 337 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق اور 7 دیگر زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ نشتر ٹاون میں 282 ملی میٹر، اقبال ٹان میں 232، پانی والا تالاب میں 226 ملی میٹر، جوہرٹاون میں 222 ملی میٹر، تاج پورہ اور سمن آباد میں 220 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح لاہور کے قرطبہ چوک 218 ملی میٹر، ناخدا میں 217 ملی میٹر اور فرخ آباد میں 215 ملی میٹر اور گلشن راوی میں 210 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاہورمیں بارش کیدوران مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے، نشاط کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جبکہ گھجومتہ میں گھرکی چھت گرنیسے ایک بچی جاں بحق اور 5 افرادزخمی ہوئے۔
ریسیکیو 1122 نے بتایا کہ جوہر ٹاون لاہور میں گھرکی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے، مزید کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف سدرہ قیوم نے لکھا کہ لاہور میں ہنگامی صورتحال ہے متعدد انڈر پاسز پانی سے بھرے ہوئے اور گلیوں میں اتنا پانی ہے کہ باہر نہیں نکلا جاسکتا۔
ایک اور صارف کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سروسز ہسپتال میں پانی داخل ہو گیا۔
دریں اثنا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا۔انتظامی افسروں اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچے کی ہدایت اور پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے بارش کی پانی کے نکاس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے وارڈن اور متعلقہ انچارج موجود رہیں۔
مریم نواز نے ہدایت کی کہ گلی محلوں اور روڈز سیبارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار