اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی پیکا ایکٹ عدالت کے جج عباس شاہ نے رؤف حسن کے خلاف انٹرنیٹ پر دہشتگردی سے متعلق انفارمیشن بنانے، پھیلانے اور دھماکے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی وکیل علی بخاری، مرزا عاصم بیگ اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔
علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وقاص جنجوعہ کیانکشاف پرمقدمہ ہوا، پورا کیس ایک بیان پر ہے، 3 خواتین کی ضمانت ہو چکی، 9 افراد کی درخواست ضمانت عدالت کے سامنے ہے، 9 ملزمان تنخواہ دار ملازم ہیں جن کا الزام سے اور نہ رؤف حسن سے کوئی تعلق ہے، رؤف حسن کو تو فی الحال چھوڑیں،8 نوکری پیشہ افراد نیملک کو کیا نقصان پہنچایا؟ ریاست کیا ہے؟ قانون اور آئین کے مطابق ریاست عوام ہے۔
دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے پی ٹی آئی کارکنان کے ٹوئٹس پڑھ کر پیکا ایکٹ عدالت میں سنائے اور کہا کہ ٹیکنیکل رپورٹ میں سب کا کردار واضح کیا گیا ہے، گروپ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پیسوں کے عوض بیانیہ بناتے ہیں اوردنیا میں پھیلایا جاتا ہے، رؤف حسن پر تمام سیکشنز لگتے ہیں اور سیکشن 10ناقابل ضمانت ہے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں پیکاایکٹ کے تحت درج مقدمے میں رہاکرنے کا حکم دیا۔
پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود رؤف حسن کی آج رہائی ممکن نہیں، وہ انسداددِہشتگردی عدالت کی جانب سے دو روزکیریمانڈ پرسی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم