اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد میں خواتین کے لیے مفت پنک بس سروس کی سہولت متعارف کرادی ہے جس کا باقاعدہ آغاز 7 اگست کو ہوگا۔
وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 7اگست سے اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص پنک بسیں دستیاب ہوں گی۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پنک بسیں شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر چلیں گی،اسلام آباد کے گردونواح کے دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر ان کے مابین سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گیں۔
خواتین کے لیے مخصوص بس سروس کے بارے میں بتایا گیا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مفت اور محفوظ اور آسان نقل و حمل کے لیے وقف کی گئی بسیں تیز رفتار اور کم وقت میں بہترین سفر اور رسائی یقینی بنائیں گی۔
پنک بسیں اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر چلیں گی، جس کا مقصد دیہی علاقوں کو شہری مراکز بشمول تعلیمی اداروں سے جوڑنا ہے اور وقف شدہ بسیں مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی، بہترین اور بلا تعطل سروس یقینی بنانے کے لیے مربوط نگرانی پر عمل درآمد ہوگا۔
وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے اس حوالے سے بتایا کہ وزارت تعلیم اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کے فروغ اور سب کے لیے ایک محفوظ اور معاون ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔