اسلام آباد: جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات ہوئی، جمعیت علما اسلام اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اظہارتعزیت کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے شہدائے غزہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی، سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے گئے، جے یو آئی ممبران نے قومی اسمبلی، سینیٹ، کے پی اور بلوچستان اسمبلی میں قراردادیں بھی پیش کیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ کے لئے ملک بھر کی مساجد اور مدارس میں قرآن خوانی بھی کی گئی، شہید اسماعیل ہانیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مرحوم کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے، مسجد اقصی کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرانا مسلمانوں پر فرض ہے، حماس رہنماں کے حوصلے بہت بلند ہیں، فلسطینی عوام اورامت مسلمہ کسی صورت مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہے، دعا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان جزا عطا فرمائے۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی