صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ساحل پر ہونے والے حملے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالی حکام نے تصدیق کی ہیکہ دارالحکومت موغادیشو کے ساحل پر الشباب نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 32 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق الشباب اور القاعدہ سے منسلک عسکری گروپ نے اپنے ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے مشہور لائیڈو بیچ پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
صومالی حکام کا کہنا ہیکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جوابی کارروائی میں 5 حملہ آوروں کو مار ڈالا جب کہ اس دوران 6 حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ساحل سمندر پر موجود مقامی افراد ہلاک ہوئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں اب تک 32 عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 60 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
جمعہ, مئی 9
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔