پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھی ٹک ٹاکر اور دیرینہ دوست عمر بٹ سے بریک اپ کے لیے تیار نہیں تھیں لیکن والدین کی رضامندی سے یہ قدم اٹھایا۔
حال ہی میں جنت مرزا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
میزبان نے ٹک ٹاکر سے عمر بٹ کے ساتھ بریک اپ سے متعلق سوال کیا جس پر جنت مرزا نے کہا کہ میں بریک اپ کے لیے تیار نہیں تھی کیونکہ یہ کافی مشکل تھا لیکن مجھے اس بات کی خوشی بھی تھی کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔
جنت مرزا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا کیونکہ نکاح کے بعد طلاق ہی ہوتی ہے۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ عمر بٹ سے میری منگنی نہیں ہوئی تھی ہماری صرف بات پکی ہوئی تھی اور مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میرا ان کے ساتھ گزارا نہیں ہوسکتا، اسی لیے میں نے اپنے والدین کی رضامندی سے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بریک اپ کا فیصلہ کرنے میں دو سال لگے، بہت سی چیزیں برداشت کیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ میں ساری زندگی کیسے برداشت کروں گی، لہذا رشتہ ختم کرنا ہی بہترین فیصلہ ہے۔
جنت مرزا نے شادی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اب اپنے والدین کی رضا مندی سے شادی کروں گی کیونکہ ماضی میں بہت سے مسائل دیکھ چکی ہے، اسی وجہ سے اب میری ترجیح ارینج میرج ہے۔
ٹک ٹاکر نے یہ بھی کہا کہ میں پہلے نہ سمجھ تھی، غلط چیزوں کو بھی برداشت کرتی تھی، لوگوں کو بار بار موقع دیتی تھی لیکن اب میں بڑی ہوگئی ہوں، میں اب لوگوں کو دوسرا موقع دینے کی قائل نہیں ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ میں اب برداشت ختم ہوگئی ہے، اگر کوئی میرے ساتھ غلط کرتا ہے تو میری زندگی میں اس کی کوئی جگہ نہیں۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار