لاہور: پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت تین ماڈل کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تین ماڈل کی اصولی منظوری اور پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی نے عوام کی سہولت کے لیے ٹال فری نمبر متعارف کروانے کا حکم دیا۔
مریم نواز کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے خصوصی پورٹل تیار کرے گا۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے خواہش مند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔
ایک تا پانچ مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لیے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے۔ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر گھر کے مالکان کو آسان قسط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری زمین پر گرانڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور،فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی۔ پرائیویٹ اسکیموں میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر پھاٹا کے الاٹیز کو ملیں گے۔ پھاٹا کے الاٹی پرائیویٹ اسکیم میں گھر لینے پر پانچ سال میں گھر کی اقساط ادا کریں گے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت پنجاب پرائیویٹ اسکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لیے سبسڈی دے گی۔ کسی بھی شہر یا گاؤں میں 70ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے۔ پانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کے لیے بلا سود قرض ملے گا۔ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز پر حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔