ڈھاکا: بنگلادیش کے شہر جیسور میں مشتعل مظاہرین نے ایک ہوٹل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہوٹل شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے جیسور شہر کے جنرل سیکرٹری شاہین چکلدار کا ہے۔ زیادہ تر اموات دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔
فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ہوٹل میں آگ آتش گیر مادہ پھینکا گیا تھا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آگ پر12 گھنٹے میں قابو پایا گیا لیکن اس دوران پورے ہوٹل میں دھواں بھر گیا۔
ترجمان کے بقول 200 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 24 سے افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 150 سے زائد زیر علاج ہیں۔ 25 سے زائد افراد کو بحفاظت نکالا گیا۔
متاثرین میں ایک انڈونیشیائی شہری بھی شامل ہے جب کہ ہوٹل کی تیسری منزل پر شراب خانے سے بھی کچھ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ہجوم نے لوٹ مار بھی کی جن میں سے کچھ آگ میں پھنس گئے اور مر گئے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں طلبا تحریک کے نتیجے میں گزشتہ روز حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت چلی گئیں جس کے بعد آرمی چیف نے عبوری حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
حکومت کے خاتمے کے بعد اسے وزیراعظم، چیف جسٹس، عوامی لیگ کے رہنماوں اور ان کے املاک پر حملوں اور لوٹ مار کی اطلاعات ہیں۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔