امریکی ائیر لائن میں سوار خاتون کے سر میں جوئیں دکھنے پر 2 مسافروں نے شور مچادیاجس پر جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ائیر لائن میں پیش آیا جہاں 2 لڑکیوں نے خاتون کے سر پر جوئیں رینگتے ہوئے دیکھیں اور انہوں نے شور مچاتے ہوئے جہاز کے عملے سے شکایت کی۔
جہاز میں سوار مسافر ایتھن جوڈیلسن نے یہ واقعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کیا اور بتایا کہ مسافروں کو واقعے کی حقیقت نہ بتاتے ہوئے شہر فینکس میں جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔
ایتھن نے بتایا کہ اس نے کیسے ایک خاتون کو ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دیکھا جب وہ جہاز کے اترتے ہی سامنے کی طرف بھاگی۔
ایتھن کے مطابق جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد انہیں واقعے کا علم ہوا جب کہ ائیرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ اب پرواز 12 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے جس کیبعد مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا گیا۔
پیر, دسمبر 9
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز