ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کے بارے میں نئی خبروں نے ان کے فینز کو پریشان کر دیا۔بھارت کی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامرخان کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں گردش کررہی ہیں اور اس کی وجہ عامر خان کے بیٹے جنید خان کا ایک انٹرویو ہے۔
عامرخان کے بیٹے اور نیٹ فلکس کی فلم مہاراج کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے جنید خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد ریٹائرمنٹ کے دور سے گزر رہے ہیں اور اسی لیے انہوں نے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کردیا ہے۔
جنید خان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ فلم کے سیٹس پر کیمرے کے پیچھے رہا ہوں۔ اپنی پروڈکشن کمپنی عامرخان پروڈکشن کمپنی کے لیے ایک فلم پر کام کر رہا تھا جب میرے والد عامرخان نے مجھ سے کہا کہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں تم کیوں یہ سب نہیں سنبھال لیتے۔ یہ وہ مرحلہ تھا جب میں نے باضابطہ طور پر پروڈکشن میں آنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے فلم پروڈکشن کی اچھی سمجھ ہے جو کہ فلم سازی کے مشکل شعبوں میں سے ایک ہے۔
خیال رہے کہ عامر خان اپنی مشہور فلم ستارے زمین پر کے دوسرے پارٹ میں کام کر رہے ہیں۔ بالی وڈ کے میگا اسٹار عامر خان پے در پے اپنی فلموں کے فلاپ ہونے کے بعد کیریئر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ سن 2018 میں ان کی فلم ٹھگس آف ہندوستان ایک بڑی فلاپ ثابت ہوئی اس کے بعد لال سنگھ چڈھا بھی باکس آفس پر چل نہ سکی۔
بدھ, جولائی 9
تازہ ترین
- پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سیاسی نعروں کیلئے نہیں ، عوام کے لئے کام کرنا ہے: علی امین گنڈا پور
- دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات کا مقابلہ ملکرکرنا ہوگا: بلاول بھٹو
- بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف بطور پالیسی اپنایا ہوا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- پنجاب میں ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے، ٹیم کو شاباش دیتی ہوں: مریم نواز
- سب تحریک پر فوکس کریں، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں: علیمہ خان
- غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی تیاری، رفح کے ملبے پر کیمپ قائم کرنے کا حکم
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار